پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اتار چڑھاﺅ، 172 پوائنٹس کی کمی

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز زبردست اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔ کاروباری ہفتہ مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 31 ہزار 666 کی سطح پر بند ہوا۔ ڈالر میں معمولی کمی جبکہ سونا مزید 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 172 پوائنٹس کی کمی سے 31 ہزار 666 کی سطح پر بند ہوئی- دن بھر مجموعی طور پر 287 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 126 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 144 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 159.42 سے 159.11 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 159.50 کی سطح پر بند ہوا۔

 

سونے کی قیمت میں 900 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونا 84000 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کے اضافے سے 72 ہزار16روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 14 سو 36 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں