سٹاک مارکیٹ: 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 667.82 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے بعد 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

 

آج کاروبار کے دوران پہلے ہی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی جب انڈیکس 1025.71 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 33857.54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

 

تاہم اس دوران تیزی کے زبردست تسلسل کو بریک لگ گئی اور انڈیکس میں ایک دم مندی دیکھی گئی اور انڈیکس دوپہر بجے 33088.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

 

کاروبار کے دوران اُتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 667.82 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 33499.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.03 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 28 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 620 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100ارب ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میں پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 1000.22 پوائنٹس کی مندی پر ہوا تھا، جسکے بعد 100 انڈیکس 31032.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا جبکہ سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

 

ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 189.75 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 31222.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.61 فیصد کی بہتری دیکھی گئی تھی اور 10 کروڑ 55 لاکھ 96 ہزار 411 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

 

تیسرے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 19.45 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، انڈیکس 31242.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.06 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی تھی اور 14 کروڑ 54 لاکھ 28 ہزار 820 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

 

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 87.27 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31329.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.28 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 9 کروڑ 52 لاکھ 49 ہزار 563 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 

آخری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ کا اختتام 1502.37 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس 32831.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ کاروبار میں 4.8 فیصد کی بہتری دیکھی گئی تھی اور 20 کروڑ 14 لاکھ 25 ہزار 179 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 220 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔

 

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں