پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 856 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 419 کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا بھی 500 روپے کی چھلانگ لگا کر 88 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہتری کی جانب گامزن ہے۔ مسلسل دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کر رحجان برقرار رہا۔  100 انڈیکس 856 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 419 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر 5 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے 14 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

 

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے کمی سے 158 روپے 59 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 159 روپے پر فروخت ہوا۔

 

صرافہ مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 500 روپے اضافے سے 88 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 435 روپے مہنگا ہو کر 75 ہزار 874 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1504 ڈالر پر مستحکم رہا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں