پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا منفی اختتام، 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام، 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 111 پر بند ہوا ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 71 پوائنٹس کمی سے 32 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 

ڈالر کی قدر میں بھی آج کمی نوٹ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 156 روپے 8 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 پیسے کمی سے 156 روپے 30 پیسے کی سطح پر آگیا۔

 

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 87 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے کمی سے 74 ہزار 674 روپے کا ہو گیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1501 ڈالر فی اونس ہو چکا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں