اسٹاک مارکیٹ میں 78 پوائنٹس کا اضافہ، سونے کی قیمت مستحکم

 

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اتار چڑھاو کے بعد بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 75360 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ اتار چڑھاو کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح مارکیٹ 78 پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزار 829 کی سطح پر بند ہوئی۔

 

دن بھر مجموعی طور 295 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 151 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 122 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 31 ہزار 892 جبکہ کم ترین سطح 31 ہزار 436 ریکارڈ کی گئی۔

 

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 156.16 سے 156.20 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کی معمولی کمی سے 156 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونا 87900 روپے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 75360 روپے پر مستحکم رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 21 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں