پاکستانی دفاعی قوت میں اضافہ، بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک ٖفوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران ٹھوس ایندھن سے چلنے والے غزنوی ہائپر سونک بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جو کہ 290 کلومیٹر تک بیک وقت کئی وار ہیڈز سے دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران ٹھوس ایندھن سے چلنے والے غزنوی ہائپر سونک بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ رات کی تاریکی میں آزمایا گیا غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک بیک وقت کئی وار ہیڈز سے دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور میزائل  کا تجربہ کرنے والی ٹیم کی کوسراہا ہے۔

 

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سروسز چیفس نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں