قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن روانہ ہوگئی

لاہور (پبلک نیوز) سترہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف5  ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم31  مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

 

قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم تین پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 8 مئی کو ہوگا، پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ 5 مئی کو کارڈیف میں ہوگا جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہوگا۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اکتیس مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے  گی۔ ایونٹ کے سب بڑے معرکے میں 16 جون کو پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں مدمقابل ہوگا۔

 

قومی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں نیشل کرکٹ اکیڈمی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے ٹیم  براستہ دبئی انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں