پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ

اسلام اباد(پبلک نیوز) پاکستان کے لئے اچھی اور بڑی خبر، وفاقی حکومت کی نوجوانوں کے لئے پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو بیشکک میں ہوںے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت۔

 

پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ، وفاقی حکومت کی نوجوانوں کے لئے پالیسیوں کا المی سطح پر اعتراف، شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا پاکستان سے رابطہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو بیشکک میں ہوںے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ شرکت کی دعوت پاکستان میں نوجوانوں کے لئے حکومتی اقدامات کے اعتراف میں دی گئی۔ عثمان ڈار کچھ دیر بعد وزیراعظم کے ہمراہ کرغزستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔

 

روانگی سے قبل معاون خصوصی عثمان ڈار کا ویڈیو بیان جاری، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے نوجوانوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تشخص دنیا بھر میں بہتر ہوا ہے۔ نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کو یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو رکنیت دینے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔ یوتھ کونسل میں چین اور روس سمیت خطے کے اہم ممالک شامل ہیں، پاکستان اور بھارت کو تا حال تنظیم کی رکنیت نہیں دی گئی تھی۔ آج پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق مثبت پالیسسیوں میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں