پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے بڑے مہمان کی شاندار میزبانی کی تیاریاں

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے بڑے مہمان کی شاندار میزبانی کی تیاریاں شروع ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زايد بن النہيان کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیں گے۔

پبلک نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کل وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں دیا جائے گا۔ ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیران و معاونین کو دعوت نامے جاری جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق شیخ محمد زاید النہیان کے اعزاز میں ظہرانے میں اہم سیاسی، عسکری و سفارتی شخصیات کو بھی مدعو کر لیا گیا۔ شیخ محمد بن زايد النہيان ظہرانہ میں شرکت کے لیے رحیم یار خان سے خصوصی طیارہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کو عارضی طور پر کھولا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانہ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی شیخ محمد بن زايد بن سلطان النہيان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی  پیکج اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں