ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ، گرین شرٹس کا آج کیویز سے جوڑ پڑیگا

 

برمنگھم (پبلک نیوز) پاکستان ورلڈ کپ فائنل کی دوڑ کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی اپنی پوری کوشش کرے گا۔ اس کوشش میں سب سے اہم مقابلہ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والا میچ ہے۔ دن 2 بجکر 30 پر شروع ہونے والا میچ گرین شرٹس کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم اگر آج کیویز کو شکست دے دیتی ہے تو اس کو انگلینڈ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار کا بھی فائدہ بہم پہنچ سکتا ہے۔ لیکن یہاں قابل توجہ یہ امر ہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان ورلڈکپ مقابلوں میں 8 بار ایک دوسرے مد مقابل آ چکے ہیں۔ تمام مقابلوں میں 6 پاکستان کے نام رہے جبکہ نیوزی لینڈ صرف دو میچ جیت سکا ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم فیلڈنگ کے معاملہ میں کافی کمزور پائی جا رہی ہے۔ موجود کرکٹ میلہ میں گرین شرٹس سب سے زیادہ کیچ چھوڑنے والی ٹیم بن چکی ہے۔ اگر اس میچ کسی بھی طرح کی غلطی شاہینوں کی جانب سے ہوتی ہے تو نیوزی لینڈ سیدھی سیمی فائنل میں جا پہنچے گی۔

 

شاہین سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

    اگر قومی کرکٹ ٹیم اپنے تینوں میچ جیت جائے تو اس کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

    اگر گرین شرٹس دو میچ جیت جاتے ہیں تو انگلینڈ کی آئندہ میچوں شکست ضروری ہو گی۔

    اگر گرین کیپس کے حصہ میں دو میچ، انگلینڈ کو دو میچوں شکست بھی ہو جاتی تو بنگلہ دیش مسئلہ بن سکتی ہے۔ اگر بنگلہ دیش دو میچ نہیں ہارتا تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ سے ہو گا جس میں پاکستان پہلے ہی بنگلہ دیش سے پیچھے ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں