پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی، ملائشیا اور پاکستان نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینل سے مسلمانوں کے خلاف تاثر کو درست کیا جائے گا۔ چینل کے ذریعے ناموس رسالت کو صحیح پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ چینل کا مقصد دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دینا اور غلط فہمیاں دور کرنا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترکی، ملائشیا اور پاکستان نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینل سے مسلمانوں کے خلاف تاثر کو درست کیا جائے گا۔ مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چینل کا مقصد عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔ مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔ چینل کے ذریعے ناموس رسالت کو صحیح پیرائے میں پیش کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں