قومی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے، اسد شفیق، بابراعظم کی سنچریاں

ٹور میچ (پبلک نیوز)  پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن پاکستان نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 336 رنز بنا لیے۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان اظہرعلی اور شان مسعود نے اننگ کا آغاز کیا۔ اظہرعلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 47 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شان مسعود بھی 22 رنزبنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

 

بابراعظم اور اسد شفیق آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ دونوں کے درمیان 276 کی رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ بابراعظم 157 جبکہ اسد شفیق 119 رنز بنا کر کریز پرموجود ہیں۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے میریڈیتھ نے 2 جبکہ نصر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں