پاکستان کی جانب سے462 رنز کا ہدف، آسٹریلیا کے 3وکٹوں کے نقصان پر136رنز

دبئی (پبلک نیوز) دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کے 462رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنانا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کی۔ جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462رنز کا ہدف ملا۔ تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنا لیے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہو گیا۔

 

محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں اوپنر ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور شان مارش بغیر کوئی سکور کیئے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد عباس نے مچل مارش کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ تین وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ34 اور عثمان خواجہ 50رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

 

واضح رہے کینگروز کو میچ جیتنے کے لیے آخری روز 327 رنز کی ضرورت ہے اور پاکستان کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں