دورہ انگلینڈ میں شاہینوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، نارتھمپٹن شائر کو باآسانی ہرا دیا

پبلک نیوز: دورہ انگلینڈ میں شاہینوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے کینٹ کاؤنٹی کے بعد نارتھمپٹن شائر کو بھی باآسانی.ہرا دیا۔ فخر زمان کی سنچری، امام الحق اور بابراعظم کی ففٹیز نے جیت آسان کر دی، پاکستان نے 274 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

قومی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کاؤنٹی گراونڈ نارتھمپٹن میں کھلیے گئے میچ میں شاہینوں نے پہلے باولنگ اور پھر بیٹنگ میں اپنے ہاتھ سیدھے کئے۔

 

نارتھمپٹن نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لئے 274 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان جوش کوب نے 146 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ پاکستان کے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

 

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے 81 گیندوں پر 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ امام الحق 71 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 68 اور سرفراز احمد 30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

 

سرفراز الیون دورہ انگلینڈ کا تیسرا اور آخری پریکٹس میچ یکم مئی کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کے خلاف کھیلے گی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں