جنوبی افریقی ٹیم 262 رنز پر آؤٹ، پاکستان کا ایک بار پھر مایوس کن آغاز

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز باولرز کے نام رہا۔ پاکستانی پیس بیٹری نے پروٹیز بلے بازوں کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔ جبکہ پروٹیز باولرز نے بھی 17 رنز پر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔

 

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے پہلے روز بڑے ہدف کے موڈ میں دیکھائی دینے والی جنوبی افریقا 262 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان بھی 17 رنز پر 2 وکٹیں گنوا بیٹھا۔ شان مسعود 2 اور اظہرعلی بغیر کوئی رن بنائے فلینڈر کی باولنگ کا شکار بنے۔

 

اس سے قبل ساوتھ افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ڈین ایلگر 5 رنز پر کر آوٹ ہوگئے۔ مارکرم اور ہاشم آملہ نے ٹیم کو 126 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی۔ مارکرم 90 اور آملہ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

 

ڈیبیو بوائے زبیر حمزہ نے بروئن کے ساتھ 75رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بروئن 49 اور زبیر 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 262 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ فہیم اشرف نے 3، عامر، عباس اور حسن علی نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس پاکستان کی جانب سے دوسرے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں