پورٹ الزبتھ :گرین شرٹس کا شاندار کم بیک

پبلک نیوز: شاہینوں  کا شاندار کم بیک۔ پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچھاڑ دیا۔ پانچ میچزکی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

 

قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پورٹ الزبتھ میں جیت کی ریت برقرار رکھنے میں امام الحق، بابراعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

 

قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کی جانب سے 267 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، اوپنر امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71 اور بابر اعظم نے 49 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر فتح سمیٹی۔

فخر زمان نے 25، شعیب ملک نے 12 اور شاداب خان نے 18 رنز بنائے۔ پروٹیز کی جانب سے اولیور نے 2، پھلو لکوایو، عمران طاہر اور ہینڈرکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 22 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں