مشن ورلڈ کپ،شاہین اونچی اڑان بھرنے کو تیار

پبلک نیوز: شاہین اونچی اڑان بھرنے کو تیار۔ ویسٹ اندیز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں آج پاکستان جیت کی لگن لیے میدان میں اتریں گے۔ فخر کے چھکے، بابر اعظم کا جارحانہ انداز گرین شرٹس کی امیدوں کا محور ہوں گے تو پروفیسر اپنے تجربے سے خوب فائدہ اٹھائیں گے۔

 

شاہینوں نے کالی آندھی کے خلاف اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کرلی۔ فخر پاکستان فخر زمان اور رنز مشین بابر اعظم ویسٹ انڈیز باولرز کے چھکے چھڑانے کے لیے تیار ہیں۔

 

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کرس گیل اور ہیٹ میر کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے محمد عامر اور وہاب ریاض کی تجربہ کار باولنگ کا بندھ باندھا جائیگا۔

 

کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا باولنگ اور بیٹنگ ٹیسٹ لیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں