پاکستان کل ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اترے گا

پبلک نیوز: پاکستان کل ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میدان میں اترے گا۔ سنچورین کی وکٹ ہمیشہ سے فاسٹ باؤلرز کے لیے جنت اور بلے بازوں کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوتی ہے۔ انجرڈ محمد عباس ٹیم میں شامل نہیں، محمد عامر جلوہ گر ہوں گے۔

 

سنچورین وکٹ ہمیشہ سے فاسٹ باولرز کی جنت اور بلے بازوں کے لیے امتحان گاہ ثابت ہوئی ہے۔ میزبان ٹیم کو پیس اٹیک میں عالمی نمبر ایک ریبادا اور خطرناک ڈیل اسٹین کی خدمات حاصل ہیں۔

پاکستان کے پاس تیز وکٹوں کے ماہر اظہرعلی اور بابراعظم موجود ہیں جبکہ فخرزمان بھی تیزی سے آتی گیندوں کو باونڈری سے پار بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

انجرڈ محمد عباس پہلے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں تاہم کم بیک کرنے والے محمد عامر ان کی کمی پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حسن علی کے ساتھ نوجوان شاہین آفریدی بھی پروٹیز بلے بازوں کی کلیاں اڑانے کو بے قرار ہیں۔

پروٹیز بیٹنگ لائن میں کپتان ڈوپلیسی سمیت اوپنگ جوڑی کا کھیل مرکز نگاہ رہے گا۔ باکسنگ ڈے کے موقع پر کھیلے جارہے پاک پروٹیز میچ میں شائقین کو دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں