جیت شاہینوں کے نام، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر

ابوظہبی (پبلک نیوز) شاہینوں نے کینگروز کا ٹی 20 میں نمبر ون بننے کا خواب چکنا چور کردیا۔ میچ 66 رنز سے شاہینوں کے نام رہا۔ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میں 66 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کا کوئی بھی بلے باز پاکستانی باولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔ پاکستان کے 155 رنز کے جواب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ نیتھن کولٹرنائل 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

 

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے۔ بابراعظم نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ محمد حفیظ 39، فخرزمان 14، آصف علی 2 اور حسین طلعت نے 9 رنز بنا سکے۔

 

فاسٹ باولر حسن علی نے 8 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 17 رنز بنائے تاہم کپتان سرفراز احمد، فہم اشرف اور عماد وسیم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

 

آسٹریلیا کے سٹین لیک اور ٹائی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا میچ 26اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں