نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز 1-1 سے برابر کردی

ابوظہبی (پبلک نیوز) پاکستانی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں فتح، شاہینوں نے کیویز کا حساب چکتا کر دیا۔ سرفراز الیون کی جیت سے سیریز میں جان آ گئی۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے 210 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

فخرزمان نے ایشیائی وکٹوں پر اپنی پہلی ففٹی اسکور کی۔ انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ بابر اعظم 46، شعیب ملک 10 اور کپتان سرفراز 13 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ جبکہ امام الحق 16 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ اور محمد حفیظ 27رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کے فرگوسن کی 3وکٹیں بھی کیویز کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بناسکی۔ روس ٹیلر کی 86 رنز کی باری بھی رائیگاں گئی۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

 

وااضح رہے کہ سیریز کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں