پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) پاکستان چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سےشکست دے کر سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ پاکستان کی جانب سےعثمان شنواری نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ امام الحق نےشاندار 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان جنوبی افریقہ کو پنک ون ڈے میچ میں ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ہرا کر سیریز دو دو سے برابر کردی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

میچ میں جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن رہا اور 18 رنز پر پہلے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا، ہاشم آملہ نے 59 اور ڈوپلیسی نے57 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2، 2، محمد عامر، عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 

پاکستانی اوپنرز نے آغازسے ہی افریقی باؤلرز پر لاٹھی چارج کیا۔ فخر زمان نے 44 رنز بنائے اور عمران طاہر کا شکار ہو گئے۔ امام الحق نے ایک بارپھر ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور بابراعظم کے ساتھ ملکر 94 رنز کی شراکت قائم کی۔ امام 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق کے بعد محمد رضوان آئے اور پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر میچ جیت لیا۔ بابراعظم 41 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ کوپنک ون ڈے میچ میں ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ شاندار کارکردگی پرعثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں