شاہینوں کاعید سے پہلے قوم کیلئے جیت کا تحفہ

پبلک نیوز: شاہینوں کا عید سے پہلے قوم کے لیے جیت کا تحفہ، پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دیدی۔ عالمی کپ میں پہلی فتح پر سرفراز الیون ہی نہیں قوم بھی خوشی سے سرشار۔

 

شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی ، کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ کو دھول چٹا دی۔ پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی فخرزمان اور مام الحق نے دونوں نے اوپننگ وکٹ کی شراکت میں 82 رنز جوڑے۔

 

بابر اعظم اور حفیظ کی برق رفتار اننگز نے پاکستانی بیٹنگ کا اعتماد بلندیوں پر پہنچایا۔ کپتان سرفراز نے بھی ففٹی بنا کر ناقدین کو خاموش کروا دیا۔ شاہینوں نے 349 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ میزبان انگلینڈ کے لیے اسکور بورڈ پر سجایا تو انگلینڈ نے بھی بھر پور فائیٹ کی۔ روٹ اور بٹلر نے شاندار سنچریاں بنائیں اور انگلینڈ کو ہدف کے قریب پہنچایا۔

 

اختتامی اوورز میں شاداب، وہاب اور عامر نے نپی تلی باؤلنگ سے پاکستان 14 رنز سے کامیاب ہو گیا۔ مسلسل 12 ناکامیوں کے بعد پاکستان کو جیت نصیب ہوئی۔ وہاب ریاض نے 3، شاداب اور عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ کا بٹوارہ کیا۔

 

میچ کے بعد کپتان پاکستان ٹیم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے، انگلش ٹیم کو زیر کرنے پر کپتان سرفراز خوشی سے سرشار نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ اس جیت سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔ آنے والے میچز میں اسی پرفارمنس کو دہرانے کی کوشش کریں گے، بیٹسمینوں اور بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں