پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

ابوظہبی (پبلک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ کے سپر 4مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد افغانستان کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں 257رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ اور کپتان اصغر نے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ کپتان اصغر نے 5چھکوں کی مدد سے67 رنز بنائے۔ حشمت اللہ نے 97رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3اور ڈیبیو کرنے والے شاہین آفریدی نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان نے 258رنز کا ہدف 7وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ امام الحق نے 80اور بابر اعظم نے 66رنز بنائے۔

شعیب ملک نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے 51رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بہترین کارکردگی پر شعیب ملک کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

حارث افضل  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں