فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی انتقال کر گئے

 

پبلک نیوز: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی طویل علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں چل بسے۔ عابد علی کی اہلیہ نے انتقال کی تصدیق کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی انتقال کر گئے۔ عابد علی گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

 

واضح رہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پرفارمنس  سے بھی نوازا گیا۔ انھوں نے سیکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عابد علی نے آخری بار فلم ہیر مان جا میں اداکاری کی۔

 

عابد علی سن  1952 کو پیدا ہوئے جو کہ ایک پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر تھے جنھوں نے پاکستان میں متعدد ٹیلی ویژن اور فلمی پروڈکشنز میں اداکاری کی۔ عابد علی پی ٹی وی کے کلاسک ڈرامہ وارث (1979) میں دلاور خان کے کردار کے لیے مشہور تھے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں