پاکستانی نوجوان نے بلند ترین یورپی چوٹی ماؤنٹ البرس سر کرلی

 

پبلک نیوز: پاکستانی مہم جو نوجوان اسد علی میمن نے یورپ کی سب سے بلند چوٹی "ماؤنٹ البرس" سر کرلی۔ چوٹی سر کرنے کے بعد اسد علی نے دیگر مہم جوؤں کے ساتھ کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ اسد علی نے یورپ کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ برف سے ڈھکی ماؤنٹ البرس چوٹی روس کے جنوب میں واقع ہے جس کی اونچائی 6 ہزار 642 میٹر ہے۔

اسد علی میمن نے چوٹی سر کرنے والے دیگر غیر ملکی مہم جوؤں کے ساتھ مل کر کشمیر بنے گا پاکستان کے بلند شگاف نعرے بلند کیے۔ نوجوان مہم جو نے اپنی کامیابی کو مظلوم کشمیری عوام کے نام کر دیا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں