سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے کا تنازع ، قومی کپتان کو سزا کا خدشہ

دبئی(پبلک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد "آ بیل مجھے مار "کی روش پر چلنے لگے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد مایوس نظر آئے،جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈیلے پھیکوایو کے بار بار آوٹ ہونے سے بچنے پر کپتان سرفرازنے متنازعہ بیان داغ دیا۔

 

80گیندوں پر 69رنز، جنوبی افریقہ کے بلے باز اینڈیلے پھیکوایو کے 2 کیچ ڈراپ ہونے پرکپتان سرفراز تلملا اٹھے۔ قسمت کے دھنی جنوبی افریقن بلے باز پہلے ڈی آرایس کی مدد سے بچ نکلے پھر کئی بار ان سائیڈ ایج بولڈ ہونے سے بال بال بچے۔دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد شدید مایوسی کا شکار نظر آئے، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈیلے پھیکوایو کے بار بار آوٹ ہونے سے بچنے پر کپتان سرفرازنے متنازعہ بیان داغ دیا۔ آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

 

کرکٹ ایکسپرٹس کے مطابق سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ تضیحک آمیز جملے اداکرنے پرقومی کپتان سرفرازاحمد کو سزابھی ہوسکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز اینڈیلے پھیکوایو کی عمدہ بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں