رنز مشین بابراعظم 25 سال کے ہوگئے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی رنز مشین بابراعظم 25 سال کے ہوگئے۔ ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بابراعظم ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ تھری بلے بازوں میں بھی شامل ہیں۔  

 

قومی ٹیم کے نائب کپتان و مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم 25 سال کے ہوگئے۔ ٹی ٹؤئنٹی کرکٹ میں بابراعظم کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے اب تک 49.6 کی اوسط سے 33 میچز میں 1290 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

ون ڈے میں بھی بابر کا شمار موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے اب تک 74 میچز میں 54 کی اوسط سے 3 ہزار 359 رنز بنا رکھے ہیں۔

 

بابراعظم مختصر عرصے میں کرکٹ کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں