دکھ کی بات ہے ذاتی معاملات پر وضاحت دینا پڑی: کرکٹر شعیب ملک

کراچی(پبلک نیوز) پاکستانی کرکٹرز کی میچ سے پہلے پارٹی کرتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پی سی بی پھر بھی ٹیم کا دفاع کرنے لگی۔

 

پاک بھارت میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز پر عوام کی جانب سے خوب تنقید کے تیر بر سائے گئے، گزشتہ روز ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اور شیشے کا دھواں بھی اُڑ رہا ہے، ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ میچ سے سات گھنٹے قبل شعیب ملک دوسرے کھلاڑوں کے ہمراہ شیشہ پی رہے تھے۔

پی سی بی نے ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں کرکٹرز نے ٹیم انتظامیہ کی اجازت سے شرکت کی یہ واقعہ میچ سے دو روز قبل کا ہے، میچ سے پہلے رات کو کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی تمام پلیئرز ہوٹل میں موجود تھے۔

 

اسی حوالے سے سو شل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ 20برس انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن اب فیملی کے حوالے سے وضاحت دینا دکھ کی بات ہے، ایسے معاملات میں انہیں گھسیٹنا مناسب نہیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں