شمعون عباسی،شیری شاہ،مائرہ خان،نعمان جاوید،نعیم عباسی کی 'درج' 18 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

 

پبلک نیوز: آدم خوروں کی انوکھی داستان، لالی وڈ کی سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم ''دُرج'' 18 اکتوبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی سسپنس اور تھرل فلم ''درج'' 18 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ، مائرہ خان، نعمان جاوید اور نعیم عباسی مرکزی کردارمیں جوہر دکھائیں گے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں بننے والی پاکستانی فلم ''درج'' فرانسیسی رویرا میں ہونے والے فیسٹیول دی کینز میں پریمیئر ہونے والی پہلی پاکستانی فیچر فلم بن گئی۔ فلم 11 اکتوبر کو پاکستان سے باہر اور پاکستان میں 18 اکتوبر کو سب کے لیے انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں