پاکستانی فلم 'پرے ہٹ لو' نے میلہ لوٹ لیا

 

پبلک نیوز: اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تین بڑی پاکستانی فلموں میں سے  'پرے ہٹ لو' نے پہلے پانچ دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کر کے میلہ لوٹ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ پر پاکستانی فلم سازوں کی بنائی ہوئی تین بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ جن میں ' پرے ہٹ لو' 15 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ سب پر بازی لے گئی۔ اداکار شہریار منور اور مایا علی کی جوڑی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی خوب پسند کیا گیا۔ پرے ہٹ لو نے پاکستان میں 10 کروڑ اور بیرونِ ملک 5 کروڑ روپے کمائے۔

 

ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمائی گئی ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم 'سپر اسٹار' نے 14 کروڑ 63 لاکھ کا بزنس کیا۔ فلم کے گانوں نے ہر طرف دھوم مچا دی۔

 

6 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی کامیڈی فلم 'ہیر مان جا' نے صرف اندرونِ ملک ہی 5 کروڑ 72 لاکھ کمائے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں