پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی منا رہی ہے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو مذہبی تہوار دیوالی منایا جا رہا ہے۔ خوشیوں کے اس تہوار پر وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔

ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے۔ ہندو برادری کی جانب سے مندروں میں لکشمی کی پوجا کا اہتمام جبکہ گھروں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

دیوالی جہاں بچوں کے لیے پٹاخے پھوڑنے کا دن ہے وہیں بڑے ایک دوسرے کو مٹھائیوں تقسیم کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ہندو برادری ہر سال دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے جسے عام طور پر دیپاں والی بھی کہا جاتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان، بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی راہنماوں نے اپنے پیغامات میں ہندو برادری کو مبارکباد دی۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں