عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب، کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں کے دل بھی موہ لیے

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب کو سراہتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایسا لگا پاکستان کی ایک سچی آواز کی جانب سے دنیا میں ہماری ترجمانی کی گئی اور اب دنیا کو پتا چل گیا کہ ہم کون ہیں۔ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عمران خان آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگا پاکستان کی ایک سچی آواز کی جانب سے دنیا میں ہماری ترجمانی کی گئی اور اب دنیا کو پتا چل گیا کہ ہم کون ہیں۔

 

 

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ یہ تقریر ایک ایسا لمحہ ہے جو 92 کے ورلڈ کپ کی طرح ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہاب ریاض نے سوال پوچھا اب دنیا 1.2 ارب کی مارکیٹ کی خوشنودی حاصل کرے گی یا پھر انصاف اور انسانیت  کا ساتھ دے گی۔

 

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کر دیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔ اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔

 

 

شہزاد روئے کا کہنا تھا کہ بہت سے سربراہان مملکت نے تقریر کی لیکن عمران خان سا جذبہ اور باڈی لینگویج کسی میں نظر نہ آئی۔

 

مہوش حیات نے وزیراعظم کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ ماہرہ خان بولیں کہ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔

 

ہمایوں سعید کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ خوش بیانی اور شاندار جذبے کے ساتھ عمران خان کا خطاب ایک  طاقتور پنچ تھا۔ فرحان سعید نے لکھا کہ آپ کو ووٹ اور آپ کے وزیر اعظم انتخاب پر مجھے فخر ہے۔

 

فیصل قریشی کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ ہی پاکستان اور نہ ہی دنیا سے پہلے کبھی کسی نے مسلمانوں کی ایسے ترجمانی کی۔ آپ ایک سچے مسلمان رہنما جو اسلامی دنیا کی ترجمان کا حق رکھتے ہیں۔ عاصم اظہر نے دعا کی کہ اللہ اس شخص کو بری طاقتوں سے بچائے رکھنا اور دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے مدد کرنا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں