شاہینوں نے کینگروز کا شکار کرنے کے لیے سڈنی میں خیمے گاڑھ لیئے

پبلک نیوز: شاہینوں نے کینگروز کا شکار کرنے کے لئے سڈنی میں خیمے گاڑھ لیے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلوی ٹیم اور مشکل کنڈیشنز کو چیلنج قرار دے دیا۔ پاکستان 31 اکتوبر کو پریکٹس میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریگا۔

 

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سڈنی اسٹیڈیم میں ڈیرے ڈال لیے۔ کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گراونڈ میں ہلکی پھلکی پریکٹس کی۔

 

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں ایشیائی ٹیموں کو ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا رہا تاہم وہ پرامید ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی سیریز 3 نومبر سے شروع ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں