پاکستانیوں نے بھارتی حملوں کی دھمکی کو سوشل میڈیا پر مذاق بنا کر رکھ دیا

پبلک نیوز: بزدل دشمن نے ایک بار پھر پاکستان کو للکارا ہے، بھارت نے اس بار شب خون مارا تو منہ توڑ ہی نہیں دندان شکن جواب دیاجائے گا، ہندوستان بھول گیا، پاک فوج کی تاریخ شجاعت کے ناقابل یقین کارناموں سے بھری پڑی ہے، دوسری جانب، پاکستانیوں نے بھارتی دھمکیوں کو جوتی کی نوک پر رکھ لیا، الٹا گیدڑ بھبھکیوں کا مذاق بھی بنا لیا۔

آج کل پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے۔ کیا سیاستدان، کیا میڈیا، کیا عسکری حلقے اور کیا سوشل میڈیا، بھارت میں سب ایک پیج پر ہیں۔ یعنی سب پریشان حال۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی دُھن، سب پر سوار ہے۔ پردھان منتری مودی سنبھالے نہیں سنبھل رہا۔

پاکستان مخالف سازشیں بنی جا رہی ہیں۔ اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔ جاہل تو جاہل، نام نہاد دانشور بھی منہ سے جھاگ اڑا رہے ہیں۔ آبی جارحیت کی باتیں چل نکلی ہیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی ناکام سعی ہورہی ہے۔ ارضِ پاک کے خلاف ہزیان بکنے کا مقابلہ جاری ہے۔

بھارتی میوزک کمپنی T-Seriesنے پاکستانی گلوکاروں کو ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ کرک انفو نے پی ایس ایل کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ پی ایس ایل کی پروڈکشن کی ذمہ دار کنی ہ بھاگ نکلی۔ بھارت بھر میں پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف آگ اُگل رہا ہے۔ فنکار وں کی باتی کی جائے تو وہ بھی زہر فشانی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ کوئی اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کررہا ہے تو کوئی پاکستان کی یاترا نہ کرنے کا۔ اور حد تو یہ ہے کہ بھارتی Youtubersنے بھی اپنی ویڈیوز پاکستان میں بلاک کر دی ہیں۔

 

ایک طرف بھارت حملہ کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ہے پاکستانی عوام کا مذاحیہ ردِ عمل۔ عوامِ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کا مذاق بنا لیا ہے۔ مذموم بھارتی حرکات اور بیانات کو گیدڑ بھپکی جانا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذاحیہ MEMEs بنائی جارہی ہیں۔

دکھایا جارہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو فتح کرلیا ہے۔ اگلے کرکٹ ورلڈ کپ کے پاکستانی سکاڈ میں کوہلی بھی شامل ہے۔ جنگی ماحول میں نہ خوف ہے، نہ ڈر، نہ فکر اور نہ ہی پریشانی۔ بازار ہوں یا دیگر عوامی مقامات۔ سب کی رونقیں دوبالا ہیں۔ لُبِ لباب یہ کہ اُدھر بھارتیوں کی نیندیں حرام ہیں۔ اِدھر پاکستانی ہیں کہ بھارت کا مذاق اڑاتے نہیں تھک رہے۔

 

اسکی وجہ ہے۔ ہماری عظیم پاک فوج۔ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔ جرار و کرار پاک فوج ہماری محافظ ہے، لہٰذا فکر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ اور ایسی محفوظ کہ جس کی مثال نہیں۔ ایسی نڈر، بہادر، حب الوطن۔ اور جذبہء ایمانی سے سرشار فوج کے ہوتے ہوئے بھارتی دھمکیاں محض مذاق ہیں مذاق۔

اسی لیے پاکستانی قوم بھارت کی ہنسی اڑا رہی ہے۔ پوری قوم رات کو سکون و آرام سے سوتی ہے۔ کیونکہ پاک فوج کے جوان ملک کا پہرہ دیتے ہیں۔ یہ جو اطمینان ہے۔ وجہ فوجی جوان ہے۔ پاک فوج! یہ پبلک آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں