معاون خصوصی ذلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکا اور پاکستان کے بین الوزارتی رابطوں میں تیزی آگئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی بیٹی اور مشیر خاص ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی۔ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ایوانکا ٹرمپ نے روزگار کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی غور کیا۔ نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب ذولفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا کریں گے۔ جس سے مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔ پاک امریکہ تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں