895 پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف

پبلک نیوز: 895 پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کا انکشاف، پاکستان سے باہر اثاثے رکھنے والے 200افراد کو نوٹس جاری، 642 افراد کے بیان حلفی حاصل کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں انکشاف ہوا ہے کہ 895 پاکستانیوں کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 200 افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

642 افراد کے بیان حلفی لے چکے ہیں جبکہ 253 افراد کے بیان حلفی کا انتظار ہے۔ بیشتر افراد ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ کئی افراد نے اپنی جائیداد ہونے سے انکار کیا۔

چیف جسٹس نے کیسز کے زیر التوا ہونے کا سوال اٹھایا تو اٹارنی جنرل نے عدالت سے دو ہفتوں کا وقت مانگ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت تمام معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ اگر عدالت حکم دے تو معلومات ایف آئی اے کو مل سکتی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ لوگوں سے اگر وعدہ کیا گیا تھا تو عدالت حکم کیسے دے۔ اس پر اٹار نی جنرل نے جواب دیا کہ معلومات نہ ملی تو بیان حلفی پر یقین کرنا ہو گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں