وزیراعظم کی ہدایت پر پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے بعد پہلی بار الیکٹرک وہیکل پالیسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مسودہ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا ہے۔ وزیراعظم کابینہ کو پالیسی کے لیے منظوری دیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مسودہ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر میں بیڑی پر چلنے والی گاڑیوں کے پیداواری یونٹس لگائے جائیں گے۔ پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں بیٹری پر منتقل اور نئی الیکٹرک گاڑیاں تیار ہوسکیں گی۔

 

مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے موٹر سائیکل اور رکشہ، پھر کاریں، ویگنیں اور ٹرک بجلی کی بیٹری پر چلیں گے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور سیالکوٹ شہروں میں یہ گاڑیاں دوڑیں گی۔ اسی طرح 3 ہزار سی این جی اسٹیشنز کو بیٹری چارجنگ اسٹیشنز میں منتقل کیا جائے گا۔ ملک بھر میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھی یہ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

 

 

ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف 60 فیصد اخراجات کم ہوں گے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ دوسری جانب پیداواری یونٹس کو سہولیات بھی دی جائیں گی۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں