عالمی برادری نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، ترجمان دفتر جارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفتر جارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ڈو مور کا کہیں ذکر نہیں کیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی دینے سے متعلق نئی دہلی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات از سر نو استوار ہو چکے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی  قونصلر رسائی سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ قونصلر رسائی دینے کے لیے کلبھوشن یادیو کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کرتار پور راہداری پر آئندہ اجلاس کے لیے بھارتی جواب کا انتظار ہے۔

 

ڈاکٹر محمد فیصل کا مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں