پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی، بھارت کو دیوار سے لگا دیا

 

پبلک نیوز: سفارتی محاذ پر پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ بھارت نے بھی اعتراف کر لیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔ اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے باوجود بھارت افغان امن عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا۔۔

 

 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  پاکستان نے کہنی مار کر ہندوستان کو پورے افغان امن عمل سے نکال باہر کیا ہے۔ پاکستان روس، چین اور امریکہ کیساتھ پورے عمل کے مرکزی سٹیج پر بیٹھا ہوا ہے۔ گہرے مفادات کے باوجود بھارت کے وجود کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا۔ پورے افغان امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اسکے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔

 

 

بھارتی اخبار کے مطابق پچھلے 18 برس کے دوران بھارت سرکار نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی۔ پاکستان صورتحال سے مکمل مطمئن اور پوری طرح خوش دکھائی دے رہا ہے۔ امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔ امریکی صدر آئندہ ہفتے پاکستانی وزیراعظم کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 

امریکی وزیرخارجہ کی نیودہلی آمد کے موقع پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ بھارت سرکار نے زلمے خلیل زاد اور روسی حکام کے سامنے بھی اپنا نکتہ نظر رکھا تاہم دال گلتی دکھائی نہ دی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں