پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک اور کامیابی، "جیک پاٹ" کل ریلیز ہو گی

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سفر شروع ہو گیا۔ ایکشن،کامیڈی اور لوسٹوری سے بھرپور پاکستانی فلم "جیک پاٹ" کل سینما گھروں کی زینت بنے گی فلم میں جاوید شیخ اور صنم چودھری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری نے اچھی فلمیں دینا شروع کر دی ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ عید الفطر پر پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئیں جنھوں نے اچھی کمائی کی۔ فلموں میں سات دن محبت سر فہرست رہی جب کہ آزادی نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔ بلاشبہ پاکستان میں اب اعلیٰ درجہ کی فلموں کی امید ایک بار پھر سے پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب یہ بھی واضح کہ خوبصورت جگہوں پر ورلڈ کلاس فلمیں بنانے کی اگر بات کی جائے تو پاکستانی فلم ساز اس رجحان میں بہت پیچھے ہیں۔ مگر بہت طویل عرصہ کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری اس قابل ہوئی ہے کہ پاکستانی پروڈکشنز میں ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

 

"جیک پاٹ" بھی اس حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہونے والی فلم ہے۔ جیک پاٹ کے ٹریلر نے بھی اس سے قبل دھوم مچائی جبکہ گانوں نے بھی عوام کے دل جیت لیے۔ اب فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے جس کی کامیابی کو یقینی کہا جا رہا ہے۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں