پاکستان کرکٹر فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے

پبلک نیوز: آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ فخر پاکستان فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے۔ ٹی 20میں شاہینوں کی حکمرانی اور باولرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم 123پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرجبکہ بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ سہ فریقی ٹی 20سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ فخر زمان کو دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز کی صورت میں مل گیا۔ عالمی رینکنگ میں44 پوائنٹس کی بہتری سے فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

پہلی پوزیشن آسٹریلین کپتان فنچ کے حصے میں آئی۔ جو رینکنگ میں چوتھے نمبر پر تھے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم منفی 4 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر چلے گئے۔ باولرز کی فہرست میں شاداب خان دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ ان کے علاوہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی باولر شامل نہیں۔ نئی رینکنگ میں آل راونڈرز کی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں