پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی

پبلک نیوز: پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی۔ فائنل میں میزبان انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ڈس ایبل ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سریز کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبل ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ گرین شرٹس نے میزبان انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ کی ڈس ایبل ٹیم 19 ویں اوور میں 144 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ سیریز کی فاتح ٹیم پاکستان اور رنراپ ٹیم  انگلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم تھی۔ ٹیم کی جیت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مبارکباد بھی دی۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں