عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 4 اپریل تک توسیع کردی

لاہور (پبلک نیوز) خواجہ برادران کے خلاف پیراگوان ہاوسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ خواجہ سعد رفیق سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، خواجہ سلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ سماعت کے آغاز پر جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست عدالت میں جمع کرائی۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس تو نہیں چل رہا ہے؟ جس پر خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کو بتایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں۔

 

نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتشی افسر بیمار ہے، عدالت پیش نہیں ہوسکتا، معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اس کی جگہ کوئی اور تفتیشی پیش ہو جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر حاضر ہونا چاہیے۔

 

احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 4 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں