مانسہرہ: سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

مانسہرہ (پبلک نیوز) سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کالج کے طلباء نے گھڑ سواری، نیزاہ بازی، پی ٹی اور آگ کے شعلوں سے چھلانگ  لگانے سمیت علاقائی دھنوں پر رقص کر کے سماء باندھ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزا د کشمیر کے صدر سردار مسعود خان تھے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے سکاؤٹ کیڈٹ کالج بٹراسی میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے طلباء نے پی ٹی  گھڑ سواری، نیزہ بازی کا شاندار مظاہر کیا گیا۔ اس موقع پر والدین نے طلباء کو شاندار پرفارمنس پرخوب دھات دی۔

کالج کے طلباء نے آگ سے چھلانگ لگانے، جمناسٹک کا بھی شاندار عملی مظاہر ہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خا ن نے کیڈٹس کی تعلیمی اورفنی مہارت کو سہراتے ہو اظہار خیال بھی کیا۔ اس موقع پر کیڈٹس کے علاقائی دھنوں پر رقص اور گھوڑ ا ڈانس نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خا ن نے پرنسپل برگیڈئیر عبدالحفیظ کے ہمراہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں