200 ممالک کے ماحولیاتی تبدیلی  کے پیرس معاہدے پر دستخط

پبلک نیوز: موسم کی بے رحم تبدیلیوں سے بچنا ہے۔ عالمی پارہ 2 سینی گریڈ گھٹانا ہو گا۔ پولینڈ میں 200 ممالک نے پیرس معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ 2020 سے معاہدے پرعمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں 2 ہفتوں سے جاری ماحولیاتی کانفرنس خوشگوار موڑ پر ختم ہو گئی۔ 200 ملکوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے پر 2020 سے عملدرآمد کے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں شریک مندوبین نے نئے قواعدوضوابط سے کاربن کی مقدار میں کمی لانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پولینڈ کے صدر نے کہا کہ یہ اقدامات معاہدے پر عملدرآمد کی راہ میں بڑی پیشرفت ہیں۔ پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم پر رکھنا ہے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں