امریکا کا سورج پر کمندیں ڈالنے کا خواب پورا

پبلک نیوز: امریکا کا سورج پر کمندیں ڈالنے کا خواب پورا ہو گیا۔ امریکی خلائی جہاز پارکر سولر پروب نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی جہاز نے سورج کے قریب تر جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ناسا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سورج اور پارکر سولر پروب خلائی جہاز کے درمیان فاصلہ 4 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر رہ گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

ناسا کو توقع ہے کہ پارکر سولر پروب سورج کی جانب سفر کرنے والا سب سے تیز رفتار خلائی جہاز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گا۔

 

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں