پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش صاف کرنیوالے وزیر اعظم سے ملیے

ایمسٹرڈیم (پبلک نیوز) کام انسان کا کرم ہوتا ہے۔ بلاشبہ دنیا میں آج تک وہی انسان کامیاب ہوئے ہیں جنھوں نے اس کرم کو اپنایا۔ جبکہ بعض لوگوں کی ناکامی کا باعث بھی یہی چیز دیکھی گئی ہے۔

کام کرنا کوئی شرم والی بات نہیں ہے۔ اگر شرم والی بات ہوتی تو نیدر لینڈ کے وزیر اپنے ہاتھوں سے اس وقت فرش نہ صاف کرتے جب ان کے ہاتھ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کافی گر گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جب ان کے ہاتھ سے فرش پر کافی گری تو انھوں نے بجائے کسی سویپر کو بلانے یا کسی دوسرے کا انتظار کرنے کے خود ہی فرش کی صفائی شروع کر دی۔ دیکھنے والوں نے دیکھا کہ وزیر اعظم نے فرش بھی صاف کیا اور کپڑے سے فرش بھی چمکایا۔ جو ایک طرف اعلیٰ ظرفی واضح نمونہ تھی جبکہ دوسری جانب دنیا کے اعلیٰ افسران کے لیے بے مثال، مثال بھی تھی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں