مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا مستقبل ہے: نواز شریف

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ گئے اب ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ جو میرے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا ہے مستقبل انہی کا ہی ہے۔ جو چھوڑ گئے اب وہ کبھی ہمارے قافلے میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

 

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی۔ سینئر رہنماؤں میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، مشاہد اللہ خان، کھیئل داس کوہستانی، خرم دستگیر، مخدوم جاوید ہاشمی اور دیگر رہنماء شامل تھے۔

 

کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، محمد نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں وہ گھبرانے والوں میں سے نہیں۔

 

اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رہنماؤں سے استفسار کیا کہ کسی کو معلوم ہے کہ مجھے جیل میں کس وجہ سے رکھا گیا ہے؟ جب میں نے کوئی کرپشن نہیں کی تو کوئی بتائے کس کیس میں جیل میں رکھا ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ اور 3 بار وزیراعظم رہا ہوں کسی قسم کی بدعنوانی نہیں کی۔ بہت سے الزامات لگے لیکن آج تک ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی آمروں نے بہت سے کیسز بنائے لیکن سب جھوٹ ثابت ہوا۔ جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ گئے اب ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ جو میرے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا ہے مستقبل انہی کا ہی ہے۔ جو چھوڑ گئے اب وہ کبھی ہمارے قافلے میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ گھر گھر پاکستان مسلم لیگ ن کا بیانیہ پہنچا دو نواز شریف پیچھے ہٹنے والا نہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں