پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(پبلک نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کا آزادی مارچ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جمعیت کے رضا کاروں نے دریائے سندھ میں مشقیں شروع کر دیں، وفاقی پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں گئیں۔

 

حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا۔ محمود خان اچکزئی نے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی کہتے ہیں موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ ہے، مولانا فضل الرحمن کا بھرپور ساتھ دیں گے، بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گا۔ جمعیت علماء اسلام کے باوردی رضاکاروں کی دریائے سندھ میں مشقیں۔ اگر زمینی راستے بند کر دئے گئے تو کشتیوں کے ذریعہ دریاء سندہ کے راستے اٹک پل پہنچنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی پولیس نے بھی کمر کس لی ۔ وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے چھٹیاں نہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں