حمزہ شہباز بچوں کی طرح ہیں جو ساتھ کھڑے ہیں وہ انہیں سمجھائیں: چودھری پرویز الہیٰ

لاہور (پبلک نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی بنا دی ہے۔ جو ساتھ کھڑے ہیں وہ حمزہ شہباز کو سمجھائیں۔ اپوزیشن تہذیب کے دائرے میں رہے تو بات ہوگی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران کی نیت ٹھیک ہو تو اللہ شامل حال ہو جاتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی بنا دی ہے۔ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کی تحقیقات ہوں گی۔ منصوبوں میں تاخیر سے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں کسی ممبر نے دوسرے کا گلا نہیں پکڑا۔ قومی اور پنجاب اسمبلی میں بہت فرق ہے۔ حمزہ شہباز بچوں کی طرح ہیں۔ جو ساتھ کھڑے ہیں وہ حمزہ شہباز کو سمجھائیں۔ سپیکر کے الیکشن میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی برداشت کی، وزیراعلیٰ کے الیکشن میں بھی ہنگامہ آرائی برداشت کی گئی۔ اپوزیشن تہذیب کے دائرے میں رہے تو بات ہوگی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں